سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ کر لیا

Covid Vaccine
01اگست2021
(فوٹو : اسٹاک امیج)

ویب ڈیسک: (کراچی) سندھ حکومت نے کراچی میں قائم کیے جانے والے ویکسینیشن سینٹرز کو 24 گھنٹے کھولنے کا اہم ترین فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ سند حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے 6 اضلاع جن میں ضلع جنوب میں خالق دینا ہال، جی پی ایم سی، لیاری جنرل اسپتال، ملیر ضلع میں سندھ گورنمنٹ اسپتال مراد میمن، سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی 5، سعود آباد گورنمنٹ اسپتال میں 24 گھنٹے بغیر کسی تعطل کے ویکسین لگائی جائے گی۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق پورے ہفتے ویکیسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور یہ کہ ایس او پیز پر بھی سختی سے علمدآمد کروایا جائے گا۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے آج کراچی کے مختلف اضلاع میں دس نئے ویکسینیشن سینٹرز کھولنے کا اعلان کیا ہے تاکہ شہریوں کو ویکیسینیشن کے حصول میں کوئی دشواری نہ اٹھانی پڑے۔

Facebook Comments