سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ

Sindh government is decided to tighten lockdown
25مارچ2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں رات آٹھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک تمام دکانیں بند کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم میڈیکل اسٹورز کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبے بھر میں موثر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک تمام دکانیں سوائے میڈیکل اسٹورز کے بند رہیں گی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: وزیر اعظم عمران خان کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بینکنگ سیکٹر کو ضروری برانچ کھولنے کی ہدایت کی ہے جب کہ اسپتال 24 گھنٹے کھلے رہیں گے تاہم کریانہ اسٹورز سمیت تمام دکانیں 12 گھنٹوں کے لیے بند رہیں گی۔

Facebook Comments