سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا

Lockdown
02اگست2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ وہ نہیں جانتے کہ 9 اگست کے بعد لاک ڈاؤن رہے گا یا نہیں۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ 9 اگست کے بعد لاک ڈاؤن برقرار رہے گا یا نہیں اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا، یہ فیصلے ٹاسک فورس کرتی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ہمارا دھیان صرف کورونا کو روکنے پر مرکوز ہے، ہمیں ایس او پیز کو فالو کرنا ہے، 2 لاکھ 11 ہزار افراد کو اسی صوبے نے ویکسین لگائی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ویکسینیشن کے عمل کو گلی گلی پہنچانا ہے، اور جو لوگ اختیارات کیا غلط استعمال کرتے ہیں انکے خلاف کارروائی کی جانی چاہیئے۔

ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے خلاف کو بات نہیں کرنا چاہتے، جن لوگوں نے کل ایکسپو سینٹر میں جو کیا وہ سراسر غلط ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گذشتہ رات ڈیفنس میں پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی کی تقریب کو انتظامیہ نے بند کروایا، اس کے خلاف جو بھی قانونی کارروائی بنتی ہے وہ ضرور ہونی چاہیئے۔

Facebook Comments