سندھ حکومت نے مساجد میں نماز اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی

Sindh government banned prayer and Friday gatherings in mosques
26مارچ2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) سندھ حکومت نے 27 مارچ یعنی کل سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے کل سے 5 اپریل تک مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز اور جمعہ ادا کر سکیں گے۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ مساجد میں جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا اور یہ فیصلہ علمائے کرام اور ڈاکٹروں کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

Facebook Comments