شیخ رشید کا نواز شریف کی تقریر پر ردعمل

Sheikh Rasheed
25ستمبر2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) نواز شریف کی تقریر جندال، مودی اور را کی تقریر تھی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر جندال، مودی اور را کی تقریر تھی، مریم نواز نے پہلے بھی نواز شریف کو مروایا تھا آئندہ بھی مروائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ نہ تو کوئی دھرنا ہو گا اور نہ ہی استعفے ہوں گے، دراصل اپوزیشن سینیٹ الیکشن سے پہلے عمران خان سے جھگڑا چاہتی ہے، ابھی تو اپوزیشن کی آرمی سے ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے، اگر ٹیلی ڈیٹا لیک کر دیا تو دھماکہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں را کا ایجنٹ نہیں پاک فوج کا ترجمان ہوں اور اس پر مجھے فخر ہے، اپنی بندوق اور کارتوس سے پاکستان کا دفاع کروں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری سیٹ تو ایک ہے لیکن میں ٹی وی کا سب سے بڑا لیڈر ہوں، اپوزیشن جہاں بھی جلسہ کرے گی میں وہاں جلسہ کر کے قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کروں گا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے طاقتور اور سچا وزیر اعظم ہے! شیخ رشید

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ہمیں چین کے ساتھ مل کر پاکستان ریلوے کو ٹھیک کرنا ہے، 9.1 بلین امریکی ڈالرز کا جو معاہدہ تھا اسے 6.8 بلین ڈالرز پر لے کر آئے، ایم ایل ون کو پشاور سے جلال آباد، تفتان سے قندھار لے کر جائیں گے، جب تک ریلوے ترقی نہیں کرے گی مزدور کی زندگی نہیں بدلے گی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ شیخ رشید نے شہباز شریف سمیت کئی سیاسی سوداگروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے معاشی حالات کورونا کی وجہ سے مزید خراب ہو گئے ہیں، وبا کی وجہ سے ہم خسارے میں چلے گئے، زندہ رہا تو ایم ایل ون میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار دوں گا۔

Facebook Comments