سچ سامنے لانے کیلئے شاہد خاقان عباسی نے ٹرتھ کمیشن کا مطالبہ کر دیا

Shahid Khaqan Abbasi
30ستمبر2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ٹرتھ کمیشن بنایا جائے، اگر ٹرتھ کمیشن بن گیا تو وہاں جا کر بتاؤں گا کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ملک کے جو حالات ہیں اس کی ذمہ داری 2018ء کے عام انتخابات پر عائد ہوتی ہے۔ موجودہ حکومت ملکی معاملات کو چلانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں اس وقت آمریت کا راج ہے، پوری دنیا میں میڈیا کو آزادی مل رہی ہے جبکہ پاکستان میں میڈیا کی آزادی کو دبایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آمریت کا مقابلہ کریں گے اور انسانی حقوق کی بحالی کو ممکن بنائیں گے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ شاہد خاقان عباسی نے لائیو شو میں اعتراف جرم کر لیا

شاہد خاقان عباسی کے مطابق پی ڈی ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا پہلا جلسہ کوئٹہ میں ہو گا، پی ڈی ایم بہت بڑا فورم ہے اسی فورم کے ذریعے ہم نااہل حکومت سے نجات حاصل کریں گے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ شاہد خاقان عباسی مریم نواز کے گھر پر چپڑاسی کی نوکری کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کا معاملہ بھی زیر غور آیا ہے، شہباز شریف کی گرفتاری حکومتی بزدلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، چیئرمین نیب متعصب نہیں ہیں تو پھر انہوں نے شہباز شریف کی گرفتاری کے وارنٹ کیوں جاری کیے؟

Facebook Comments