قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت سے اہم مطالبات کر ڈالے

Shahbaz Sharif made significant demands from the government
25مارچ2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت اہم مطالبات کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 70 روپے لیٹر کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شرح سود کو فوری طور پہ 3 سے 4 فیصد کم کرے، اس سے حکومت کو 80ارب کی بچت ہو گی اور اس رقم کو عوام پر خرچ کیا جائے، وزیراعظم فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کریں اور چاروں وزرائے اعلیٰ کے ساتھ شراکت داری کریں، وینٹی لیٹرز سمیت جن آلات کی کمی ہے انہیں فوری طور پہ منگوایا جائے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ

شہباز شریف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے فوری طور پہ لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا جس پر حکومت نے فی الفور عملدرآمد نہ کیا اور یہ معاملہ تعطل کا شکار ہوا، تفتان کے حوالے سے حکومت کی غفلت اور بڑی غلطی سامنے آئی ہے، اگر فوری طور پر سنجیدگی سے انتظامات کیے ہوتے تو یہ صورتحال نہ ہوتی، اب ہمیں اس پر قابو پانے کیلیے آگے بڑھنا ہو گا، مسلم لیگ ن 10 ہزار حفاظتی کٹس ڈاکٹرز کو مہیا کرے گی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: پنجاب کورونا آرڈیننس 2020 منظور، کسی بھی شخص کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جا سکے گی

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کیخلاف حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ذاتی پسند سے بالا تر ہو کر اس مسئلے پر متحد ہونے کی ضرورت ہے، سیاسی آمیزش کے بغیر ہمیں بات کرنی ہو گی اور حکومت کے اچھے اقدامات کو سراہنا ہو گا۔ صدر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت شہروں میں مزدوری کیلئے آئے لوگوں کو تین ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دے، تیل کی قیمت فی الفور 70 روپے فی لیٹر کم کی جائے، پیرا میڈیکس،ڈاکٹروں اور نرسز کی تنخواہ میں دو فیصد اضافہ کیاجائے جبکہ دو ہزار سے پانچ ہزار تک بلوں کی اقساط کر دی جائیں۔

Facebook Comments