اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا احتجاج، متعدد ٹرینیں منسوخ

Railway Track
02دسمبر2020
فوٹو:سوشل میڈیا

ویب ڈیسک: (کراچی) لاہور اور کراچی اسٹیل مل کے ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے متعدد ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاہور سے کراچی کےلئے چلنے والی دو ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں ان ٹرینوں میں لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس ٹرین کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور شام 7بجے چلنے والی لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس ٹرین کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منسوخ کی جانے والی ٹرینوں کے مسافروں کی ٹکٹوں کا مکمل ری فنڈ دیا جائے گا اور اگر کوئی مسافر کسی اور ٹرین میں جانا چاہیے تو انہیں اس ٹرین میں ارجسٹ کیا جائے گا۔

Facebook Comments