پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولابخش چانڈیو بھی کورونا کا شکار ہو گئے

Senior PPP leader mola bakhsh Chandio also fell victim of Corona
02جون2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری مولا بخش چانڈیو بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

مولا بخش چانڈیو کے علاوہ ان کے بیٹے اور اہلیہ کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد گھر کے تمام افراد کو الگ تھلگ کر دیا گیا۔ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (لمز) کی تشخیصی اور ریسرچ لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق 67 سالہ مولا بخش چانڈیو کے علاوہ ان کی اہلیہ ، بیٹا اور خاندان کے 2 دیگر افراد بھی وائرس کے متاثرین میں شامل ہیں۔

ضلع حیدرآباد کے انفارمیشن سیکریٹری احسن ابڑو نے بتایا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما سے بات کی ہے اور وہ ٹھیک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ، بیٹا، بہو اور گھر والوں کا ایک اور فرد کورونا وائرس میں مبتلا ہے۔ احسن ابڑو نے کہا کہ وہ سب اب گھر میں الگ تھلگ اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مولا بخش چانڈیو کو فون کر کے ان کی خریت دریافت کی۔

محمد صادق سنجرانی نے مولا بخش چانڈیو کی جلد صحیتابی کی دعا بھی کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان میں متعدد سیاستدان اور اہم شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔

Facebook Comments