سینیٹر رضا ربانی نے کشمیر تنازع پر وزیر اعظم کی بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کر دیا

07اگست2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کشمیر کے تنازع پر وزیر اعظم عمران خان کی بنائی گئی کمیٹی کو مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی بنائی گئی کمیٹی قابلِ قبول نہیں، ایسی کمیٹی بنائی جائےجو منتخب نمائندوں پر مشتمل ہو۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے رضا ربانی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی سازی میں پارلیمان کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو بھارت سے اپنا ہائی کمیشن بلا کر بھارتی ہائی کمشنر کو واپس بھیجنا چاہیئے۔

Facebook Comments