ڈاکو راہ چلتی لڑکی کو اٹھا کر لے گئے! کھیتوں میں لیجا کر اجتماعی زیادتی کر ڈالی

Rape
03جولائی2020
(فوٹو : فائل/ اسٹاک امیج)

ویب ڈیسک: (لاہور) پنجاب کے دارالحکومت میں ڈکیتی کے دوران 20 سال کی لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے گجر پورہ میں ڈکیتی کے دوران 20 سالہ لڑکی کو ڈاکوؤں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے واردات کے دوران کمپاؤنڈر سے زیادتی کی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کلینک بند کر کے گھر جاتے ہوئے 4 ڈاکوؤں نے لڑکی کو روکا، ملزمان کمپاؤنڈر کو کھیتوں میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ گھر سے بھاگ کر شادی کیلئے لاہور آنے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کا شکار

متاثرہ لڑکی نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ڈاکو 10 ہزار روپے، موبائل فون اور سونے کی بالیاں بھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ لیہ میں درندوں نے گیارہویں جماعت کی طالبہ کی عزت کو تار تار کر دیا

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کرا رہے ہیں واردات میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Facebook Comments