امریکہ نے میرے خلاف سازش کیوں کی ؟ عمران خان نے بالآخر وجہ بتا دی

Imran Khan
28اپریل2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( لاہور ) سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی صرف عوام کے مفاد پاکستان کی خودداری کیلئے بنائی اور اسی وجہ سے میرے خلاف سازش کی گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستائیس رمضان المبارک کو ہم حقیقی آزادی کیلئے اللہ کے حضوردُعا کریں گے، آپکی آج تیاری کروانے آیا ہوں محض پی ٹی آئی کارکن نہیں بلکہ سب پاکستانی ملک کیلئے دعا خیرکریں۔ کسی صورت جھکنے والے نہیں ہے اللہ کی مدد ساتھ ہے رمضان کے مہینے میں خداکی رحمت برستی ہے 27 رمضان المبارک کو مولانا طارق جمیل دُعا کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کیلئے فیصلہ کن وقت ہے اورکارکنوں نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک میں سازش کرکے امپورٹڈ حکومت لائی گئی۔ یہ چوری کے پیسے کو بچانے کیلئے ملک کو غلامی کی طرف ڈھکیلیں گے، خارجہ پالیسی صرف اپنی عوام کی بہتری میں بنائی اور اوراسی لیے سازش کا سامنا کرنا پڑا۔ سازش کرنے والوں نے تکبرانہ لہجے میں کہا تھا کہ اگر عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑے گا

Facebook Comments