کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

Pakistan Army Chief
25اگست2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (راولپنڈی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن ہیڈ کوارٹر گلگت کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھول ڈالے۔ بعد ازاں افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم مشرقی سرحد پر درپیش خطرات سے آگاہ ہیں اور ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دنیا کے بلند ترین میدان جنگ میں بھی پاک فوج کا مورال بلند ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: بھارت ایل او سی پر باز نہ آیا! پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے جوانوں کی تیاریوں اورعزم و حوصلے کو سراہا اور کہا کہ مشرقی سرحد پر خطرے کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے ہے ہم کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

Facebook Comments