ممنوعہ فنڈنگ کیس، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

Pti
04اگست2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( اسلام آباد ) ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چار رکنی قانونی ٹیم تشکیل دیدی۔

تفصیلات کے مطابق چار رکنی قانونی ٹیم میں انور منصور،بیرسٹر علی ظفر،شاہ خاور اور فیصل چوہدری شامل ہیں، ٹیم کی سربراہی سابق اٹارنی جنرل انور منصور کرینگے۔قانونی ٹیم کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹیم الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپیل تیار کرکے عمران خان سے منظوری لے گی۔

Facebook Comments