ن لیگ اور تحریک انصاف نے اپنی اپنی حکومتوں میں کتنا قرض لیا اور کتنا واپس کیا

Imran khan and Nawaz Sharif
11جنوری2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( اردو گرام ) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اپنے دورمیں اوسطاً سالانہ 9.174 ارب ڈالر سود اورقرضے کی مد میں ادائیگی کی جب کہ (ن)لیگ نے اپنے 5سالہ دور میں اوسطاً سالانہ 5.414ارب ڈالر سود اور قرضے کی مد میں ادا کیے تھے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے اگست 2018 سے اکتوبر 2021 تک 38.8 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ لیا جبکہ اسی عرصہ کے دوران پی ٹی آئی حکومت نے 29.815 ارب ڈالر غیر ملکی قرضے واپس کیے۔دستاویزات کے مطابق یکم اگست 2018 تا 31 اکتوبر 2021 تک حکومت پاکستان نے غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کی صورت میں مجموعی طورپر 38.8 ارب ڈالر لیے، جس میں قرضے کی مد میں 37.857 ارب ڈالر جبکہ گرانٹس کی مد میں 1.007 ارب ڈالر وصول کئے۔

اگست 2018 سے اکتوبر2021 تک 39 مہینوں میں وفاقی حکومت نے 29.815 ارب ڈالر اصل زر اور سود کی مد میں(اوسطاً9.174ارب ڈالر سالانہ) ادائیگیاں کیں، جولائی 2013 سے جون 2018 تک 5 سال میں (ن)لیگ نے 49.762 ارب ڈالر غیر ملکی قرضے لیے جبکہ 5 سالوں میں 27.071 ارب ڈالر غیر ملکی قرضہ واپس کیا۔ پانچ سالوں میں (ن) لیگ حکومت نے 22.691 ارب ڈالر خالص قرضہ حاصل کیااور 27.071 ارب امریکی ڈالر (اوسطاً سالانہ5.414ارب ڈالر) غیر ملکی قرضہ واپس کیا۔

Facebook Comments