وزیر اعلیٰ پنجاب نے نجی اسکولز کی جانب سے فیس وصولیوں کا نوٹس لے لیا

private schools are taking a fee Chief Minister Punjab took a notice
28مارچ2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک:‌ (لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین سے فیس وصولیوں کا نوٹس لے لیا جبکہ والدین کو فی الحال فیس جمع نہ کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے وزیر قانون اور وزیر تعلیم پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جو آئندہ دو دنوں میں باقاعدہ فیسں کے حوالے سے مراسلہ جاری کریگی،ایکسپریس کے مطابق وزیر اعلی پہلے ہی ان نازک حالات کے پیش نظر پچاس فیصد ماہانا فیس معاف کرنے کا اعلان کر چکے ہیں، کمیٹی اسی فیصلے کو بذریعہ مراسلہ جاری کریگی۔

آٹے کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے گذشتہ روز وزیراعلیٰ آفس میں چیئرمین سینٹرل کمیٹی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ وفد نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ کے موثر اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے ہم آپ کے ساتھ ہیں، وفد نے پنجاب حکومت کو 31 ہزار آٹے کے تھیلوں کا عطیہ دیا ، اڑھائی کروڑ روپے مالیت کے آٹے کے تھیلے مستحق و ضرورت مند افراد میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔

Facebook Comments