یوم دفاع کے موقع پر وزیر اعظم کا بھارت کو واضح پیغام

Imran Khan
06ستمبر2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت علاقائی امن اور پاکستان کو نقصان پہنچانے میں دن رات مصروف ہے! ہم بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا میں بے نقاب کرتے رہیں گے۔ ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ شہدا اور غازیوں پر قوم کو فخر ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر مسلح افواج کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، وطن کی سلامتی پر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، زندہ قومیں آزمائشوں سےگزر کر اور بھی مضبوط ہو جاتی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے ثابت کیا کہ وہ وطن کی ایک ایک انچ زمین کی حفاظت کیلئے تیار ہیں، 6 ستمبر 1965ء کو دشمن نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم اٹھ کھڑی ہوئی، بہت سے نہتے لوگ پیدل ہی سرحدوں کی طرف چل پڑے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بھارتی چینل پر افغانستان سے متعلق گرما گرم بحث! پاکستانی ببر شیر چھا گیا

وزیر اعظم نے کہا کہ 1965ء میں پاکستانی قوم دشمن کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹ گئی، ہمارے جوان جان کی پروا کیے بغیر جرات و بہادری سے لڑے، دشمن نے کبھی بھی پرامن بقائے باہمی کا مظاہرہ نہیں کیا، دشمن نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہم پر کئی جنگیں مسلط کیں، دشمن ہمارے خلاف پروپیگنڈا اور کارروائیاں کرتا چلا آ رہا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بھارت کا خوف بجا ہے! امریکہ افغانستان میں کیا چھوڑ آیا؟ سنیئے اور سَر دُھنیئے

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہی ہے، ہماری امن کی خواہش ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے، ہمارے شہدا اور غازی ہمیشہ سے قوم کی امید اور فخر ہیں۔

بھارت کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ بھارت علاقائی امن اور پاکستان کو نقصان پہنچانےکی کوشش میں لگا ہوا ہے، بھارت کا انتہاپسند چہرہ دنیا میں بے نقاب کرتے رہیں گے، ہماری فورسز نے بروقت کارروائی کر کے بھارت کا چہرہ بےنقاب کیا۔

کشمیر سے متعلق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امن کا واحد راستہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہے، بھارت کو کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہی پڑےگا، آیئے یوم دفاع کے ولولہ انگیز جذبے کو سینوں میں تازہ کریں۔

Facebook Comments