وزیرِ اعظم عمران خان آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

Prime Minister Imran Khan will leave for Saudi Arabia on a two-day visit today!
19ستمبر2019
(فوٹو فائل)

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم کا دورہ سعودی عرب نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے پہلے ہو گا۔

وزیرِ اعظم سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، وزیرِ اعظم مسئلہ کشمیر پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں بھی ہیں۔

وزیرِ اعظم کے دورے میں پاک سعودی اقتصادی تعلقات مزید مضبوط کرنے پر بات ہو گی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے جبکہ امریکی وزیرِ خارجہ بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ کر رہے ہیں۔

Facebook Comments