وزیرِ اعظم عمران خان کا اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ

09جنوری2020
(فوٹو : اسکرین شاٹ)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ کیا اور اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو چینی، آٹا، گھی اور چاول پر 7 ارب روپے کا ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ مسلم لیگ ن عمران خان کے نیچے کیوں بچھی جا رہی ہے؟ چوہدری غلام حسین نے بتا دیا

ریلیف پیکیج کے اعلان کے بعد ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کہیں کھانے پینے کی اشیاء کے دام زیادہ تو کہیں آٹے، دال، گھی اور چاول کی قلت ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ پورے پاکستان میں عمران خان کے ہم پلہ کوئی لیڈر نہیں ہے! فواد چوہدری

وزیرِ اعظم کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے اعلان کے باوجود آج دن بھر لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم شام میں وزیرِ اعظم نے خود اسلام آباد کے یوٹیلیٹی اسٹور کا دورہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے دورے کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، سبسڈی کا فائدہ غریب شہریوں کو ملنا چاہیئے۔

Facebook Comments