وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کوششیں تیز کر دیں

Imran Khan
22جون2021
(فوٹو : فیس بک/عمران خان آفیشل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کے جِن کو قابو کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے خاص ہدایات دی ہیں۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی، سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر غور کیا گیا اور مہنگائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی، جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی اولین ترجیح ہے، کوششیں کررہے ہیں کہ غریب آدمی کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

اجلاس میں تربیلا، منگلا ڈیم میں پانی کی قلت پر بھی بریفنگ دی گئی اور کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری بھی دی جبکہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ عوام شدید مہنگائی کے باعث حکومت سے نجات چاہتے ہیں، سابق صدر آصف علی زرداری

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزرا شوکت ترین، حماد اظہر اور خسرو بختار نے پریس کانفرنس میں معیشت کے حوالے سے اپوزیشن کے تابڑ توڑ حملوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی کا مقابلہ کر رہی ہے، ماضی میں کیے گئے غلط فیصلوں سے نقصان میں جانے والی معیشت کو بہتر بنائیں گے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ پاکستان میں بہت جلد مہنگائی کم ہو گی، آئی ایم ایف

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سابق دور میں قرضے لے کر معیشت کو بہتر دکھانے کی کوشش کی گئی اور غلط فیصلوں سے ملکی معیشت کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، موجودہ حکومت کو مجبوراً مالی مدد کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، جس کی وجہ سے اضافی ٹیرف لگانے کی نوبت آئی۔

Facebook Comments