وزیر اعظم عمران خان نے ملکی قرضے اتارنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا

Imran Khan
03ستمبر2021
(فوٹو : سوشل میڈیا)

ویب ڈیسک: (گجرات) وزیر اعظم عمران خان نے ملکی قرضے اتارنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ سابقہ ادوار میں بنائی گئی موٹرویز اور نئی موٹر ویز میں کیا فرق ہے؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں کھل جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے این ایچ اے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے اہم منصو بہ ہے، موٹروے اسی روٹ پر بننا چاہیئے تھا، ہمیں سوچنا ہوگا ہم ان موٹر ویز سے کس طر ح ریونیو حاصل کر سکتے ہیں، پہلے ادوار میں بنائی گئی موٹر ویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سوات موٹر وے کے ذریعے عید کے دنوں 27 لاکھ گاڑیاں گئیں، ملک میں سیاحت کا شعبہ بڑا اور اہم ہے، موٹر ویزے سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ حاصل ہوگا، ڈالرز بڑھانے کیلئے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہوگی، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتوں کی ضرورت ہے، صنعتوں کے بغیر ملکی ترقی کی رفتار سست رہتی ہے، ہم نے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، سڑکیں، اسکولز اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز استعمال کیے جاتے ہیں، ملکی آمدنی میں اضافہ نہیں ہوگا، ہم قرضے نہیں اتار سکتے، لیکن صنعتوں کو سہولتیں دیئے بغیر ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہو سکتا، ہم اس علاقے میں بڑے پیمانے پر صنعتیں لگا سکتے ہیں، زیادہ آبادی کی وجہ سے اس علاقے کی اہمیت زیادہ ہے۔

Facebook Comments