وزیرِ اعظم عمران خان کا مسلم عالمی رہنماؤں سے رابطہ

Prime Minister Imran Khan contacts Muslim world leaders!
05اگست2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وزیرِ اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردگان اور ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردگان نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال اور بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا خطے کے امن پر اثر انداز ہوگی، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔ انھوں نے کہا کہ عالمی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دلائیں گے، مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کشمیر کی موجودہ صورتِ حال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے رابطہ کر کے کشمیر کی صورتِ حا ل پر تفصیلی گفتگو کی، وزیر اعظم نے کہا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرناعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ آج بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرِ داخلہ نے آرٹیکل370 ختم کرنے کا بل پیش کیا، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کر سکیں گے۔ بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی ہے۔

Facebook Comments