پولیس نے آٹھ سالہ بچے کو انوکھے جرم میں گرفتار کر لیا

Child Arrested
25جون2021
(فوٹو : شٹر اسٹاک ڈاٹ کام)

ویب ڈیسک: ( کراچی) کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 8 سالہ بچے کو اس کے اہل خانہ سمیت 13 سالہ بچی کو زنا کی نیت سے اغوا کیس میں نامزد کر دیا۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ بچے اور اہلخانہ نے ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں بچے کے باپ نے موقف اپنایا ہے کہ منور علی نے ہمارے خلاف اپنی تیرہ سالہ بچی کو زنا کی نیت سے اغوا کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ میرے آٹھ سالہ بچے کی دو روز قبل ختنہ ہوئی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ہمیں ضمانت دی جائے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ چھتیس سالہ خاتون پر 9 سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام

واضح رہے کہ 8 سالہ بچے اور اسکے اہلخانہ کیخلاف 26 مئی کو کورنگی انڈسٹریل ایریا کے تھانے میں زنا کی نیت سے اغواہ کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔

Facebook Comments