وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب کے بارے میں بڑا اعلان کر دیا

Prime Minister with CM
06ستمبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وزیرِ اعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ان کی ٹیم کا حصہ ہیں، ان کی کارکردگی سے فی الحال مطمئن ہوں، انھیں تبدیل نہیں کر رہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی سب افواہیں دم توڑ گئی ہیں کیونکہ وزیرِ اعظم عمران خان نے بڑا اعلان کرتے ہوئے سب پر واضح کر دیا ہے کہ میں عثمان بزدار کے ساتھ ہوں۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گذشتہ روز سوا دو گھنٹے تک ترجمانوں کی ساتھ میٹنگ جاری رہی۔ اس اجلاس میں انہوں نے سب پر واضح کیا کہ ابھی تو میں عثمان بزدار کے ساتھ ہی کھڑا ہوں، جہاں کام نہیں ہوا وہاں جلد صورتحال بہتر ہو جائے گی، جہاں ریفارمز ہو رہے ہیں، اس کے اثرات جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میری ٹیم کا حصہ ہیں، میں ان کی کارکردگی سے فی الحال مطمئن ہوں، اس لیے انھیں تبدیل نہیں کر رہا۔ وزیراعظم عمران خان نے تمام ترجمانوں کو ہدایت کی کہ حکومتی اقدامات کو میڈیا میں مثبت انداز میں پیش کریں۔

واضح رہے کہ عمران خان چند روز قبل لاہور میں عثمان بزدار کی کارکردگی کی تعریف بھی کر چکے ہیں اور بعض جگہوں پر ناراضگی کا اظہار کیا کہ معاملات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

Facebook Comments