وزیر اعظم عمران خان کا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان

Imran Khan
24مارچ2020
(فوٹو : عمران خان/ فیس بک آفیشل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وزیر اعظم عمران خان نے عوام کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 15 روپے کی فوری کمی کی گئی ہے، بجلی اور گیس کے بل قسطوں میں ادا کیے جا سکتے ہیں، طبی سامان کے لیے 50 ارب روپے وقف کیے گئے ہیں جبکہ کھانے پینے کی اشیاء پر بھی ٹیکس کم کر دیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے فیصلے ایک چھوٹی سے ایلیٹ کلاس کو دیکھ کر کیے جاتے ہیں، کورونا وائرس کے پیش نظر بھی لاک ڈاؤن کو لے کر عمومی سوچ یہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل کرفیو لگانے سے نقصان امیر کو نہیں بلکہ کچی بستیوں میں رہنے والے غریبوں کو ہوگا اس لیے کرفیو لاک ڈاؤن کی آخری اسٹیج ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیں! وزیر اعظم عمران خان کی قوم سے بڑی اپیل

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ مزدوروں کیلئے 200 ارب روپے وقف کیے گئے ہیں اور ایکسپورٹ انڈسٹری کو فوری بنیاد پر 100 ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈ فراہم کیے جائیں گے، چھوٹی صنعت اور زرعی شعبے کیلئے بھی 100 ارب روپے وقف کیے گئے اور ان کیلئے کم سود پر قرضے بھی دیے جائیں گے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ کورونا سے لڑنے کیلئے ہم بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کر رہے ہیں! وزیر اعظم عمران خان

انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کے اجلاس کے وقت ملک میں کورونا وائرس کے 21 کیس تھے لاک ڈاؤن تو اسی دن سے شروع ہے، اسکولز، کالجز بند کر دیے گئے اور لوگوں کے غیر ضروری اجتماع پر پابندی لگا دی گئی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان کا عالمی برادری کیلئے اہم پیغام

عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ خطرہ کورونا سے خوف میں آ کر فیصلہ کرنے کا ہے، لاک ڈاؤں کی آخری اسٹیج کرفیو ہے، مکمل لاک ڈاؤن کرنے سے غریبوں کو کھانا کون فراہم کرے گا، میں اور میری ٹیم حالات کا جائزہ لے رہی ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بھارتی اداکار رشی کپور نے وزیر اعظم عمران خان کو اہم مشورہ دے دیا

وزیر اعظم نے کہا کہ غریبوں کو فی گھر 3 ہزار روپے دیں گے، 4 ماہ کیلئے 150 ارب روپے رکھے ہیں، پناہ گاہوں کا دائرہ کار وسیع کر رہے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50 ارب روپے اور دیں گے۔

Facebook Comments