پی آئی اے نے کرایوں میں نمایاں کمی کر دی

PIA
01ستمبر2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) پی آئی اے نے کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ۔ یہ پیشکش محدود مدت کیلئے ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ یوم دفاع کے موقع پر پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اندرون ملک سفر کرنے کیلئے یکطرفہ کرایہ 5985 مقرر کر دیاگیا ہے، یہ سہولت یکم ستمبر سے7 ستمبر تک ہوگی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ https://www.urdugram.com/pakistan/pia-has-taken-important-steps-to-promote-tourism/

واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے جشن آزادی کے موقع پر بھی خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا تھا، جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کی پیشکش کی گئی تھی۔

Facebook Comments