ہم نے آپکوں وزیراعظم بنایا اور ہم ہی پس رہے ہیں، پرویز خٹک

Imran khan
14جنوری2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( اسلام آباد ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی جس میں وزیردفاع پرویزخٹک اوروزیراعظم کےدرمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل کی منظوی سے قبل ارکان قومی اسمبلی کو اعتماد میں لینے کے لیےپارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیاگیا۔تاہم اجلاس میں صورتحال مزید بگڑگئی ۔ پرویز خٹک، نور عالم و دیگر ارکان نے مہنگائی، منی بجٹ، سٹیٹ بینک کی خودمختاری کے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے، گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور ہم پر ہی پابندی ہے۔ اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم آپکوووٹ نہیں دیں گے۔ذرائع کےمطابق وزیردفاع پرویزخٹک کی اسبات پر وزیراعظم عمران خان اٹھ کرجانے لگے اور کہا کہ اگرآپ مجھ سے مطمئن نہیں تو حکومت کسی اور کو دے دیتا ہوں۔

Facebook Comments