لوگ کورونا سے نہیں بلکہ حکومتی نااہلی سے مر رہے ہیں، مریم صفدر

People are not dying from Corona but from government incompetence
01جون2020
فوٹو فائل

ویب ڈیسک: (لاہور) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم صفدر کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا وائرس سے ہی نہیں بلکہ بے مثال مجرمانہ غفلت اور نااہلی کی وجہ سے جانیں گنوا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب اپنی ٹویٹ میں (ن) لیگ کی نائب صدر مریم صفدر نے کہا کہ لوگ کورونا وائرس سے ہی نہیں بلکہ بےمثال مجرمانہ غفلت اور نااہلی کی وجہ سے بھی جانیں گنوا رہے ہیں اور ایسے وقت میں بھی حکومت ابھی تک نواز شریف کے خوف سے باہر نہیں نکلی۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ڈاکٹرز کی سخت ہدایات کے مطابق واک کی، اس وقت حکومتی وزرا کی تنقید ظاہر کرتی ہے کہ ان کی ترجیحات عوام کی خدمت نہیں کچھ اور ہے، حکومت نواز شریف کی بات کر کے جاری بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے، حکمران عوام کی خدمت کریں یا پھر کسی اور کو کرنے دیں۔

Facebook Comments