پاکستان ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری

Muslim Armies
12ستمبر2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (راولپنڈی) پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کی اسپیشل فورسز مشترکہ فوجی مشقوں میں مصروف ہیں۔ مقصد بہت واضح ہے جو کہ آئی ایس پی آر نے بتا دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آذربائیجان کی میزبانی میں3 ملکی فوجی مشقوں کا باکو میں انعقاد کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں’برادرہڈ‘ کے نام سے ہو رہی ہیں، جس میں پاکستان، آذربائیجان اور ترکی کی اسپیشل فورسز شریک ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ان مشقوں کا آغاز گیارہ ستمبر سے ہوا، جو بائیس ستمبر تک جاری رہیں گی۔ فوجی مشقیں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے خصوصی طور پر منعقد کی گئیں ہیں۔ ان فوجی مشقوں کا مقصد تینوں ممالک کی افواج میں تعاون بڑھانا اور تجربے کی بنیاد پر معلومات کا تبادلہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی اور آذربائیجان نے رواں سال کے آغاز پر باکو میں پانچ روزہ فوجی مشقیں کیں تھیں۔

اس سے قبل گذشتہ برس انقرہ میں ترک اور آذربائیجان کی فوجی مشقیں اُس وقت ہوئیں تھیں جب آرمینیا کی فوج نے آذربائیجان کے علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔

Facebook Comments