لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

One killed several injured in explosion in Lahore Township area
07دسمبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) ٹاؤن شپ میں مذہبی اجتماع شروع ہونے سے قبل دھماکا ہو گیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ٹاون شپ کے علاقے کالج روڈ پر دھماکے کی اطلاعات ہیں، اور ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا ایک مذہبی اجتماع کے شروع ہونے سے قبل اسٹیج کے قریب ہوا جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، تاہم ابھی تک یہ تعین نہیں ہو سکا کہ دھماکا خیز مواد کس چیز میں اور کس جگہ رکھا گیا تھا، زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments