ن لیگ کے کسی رہنما نے آج تک بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کا نام تک نہیں لیا! فردوس عاشق اعوان

No leader of the PML-N has even taken the name of Indian terrorist Kulbhushan Yadav! Firdous Ashiq Awan
10اگست2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کسی رہنما نے آج تک بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کی مذمت نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف وزیرِ اعظم ہو کر بھی کلبھوشن یادیو کا نام لینے سے شرماتے تھے، شہباز شریف کو پنک پگڑی، ساڑیاں اور سجن جندال بھول گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ مریم صفدر اعوان صاحبہ کے کارنامے پہلے ہی سوشل میڈیا پر بتا چکی ہوں۔

Facebook Comments