بلوچستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

Oil and Gas Reserves
27نومبر2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (موسیٰ خیل) صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، او جی ڈی سی ایل نے اس دریافت کو بڑی خوشخبری قرار دیا ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ او جی ڈی سی ایل کے مطابق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں کنویں سے گیس کی ذخائر ملے ہیں، ضلع موسیٰ خیل میں لکیرود ایک ون کنواں تین ہزار میٹر گہرا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ابتدائی جانچ میں 2.5 ملین کیوبک فیٹ یومیہ کے گیس کے ذخائر ملے ہیں جبکہ جانچ میں یومیہ 18 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی حاصل ہوں گے۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ موسیٰ خیل میں تیل و گیس کی نئی دریافت کی بڑی کامیابی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

13 نومبر کو پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے خوش خبری دی سنائی تھی کہ بلوچستان کے شہر زیارت میں دریافت شدہ تیل کے ذخائر سے خام تیل کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی نے زیارت میں خام تیل کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے، یہاں تیل کا کنواں 2018ء میں دریافت ہوا تھا، جس سے خام تیل کی پیداوار کا تخمینہ 800 بیرل یومیہ ہے۔

پی پی ایل اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اٹک ریفائنری اس دریافت ہونے والے کنویں سے خام تیل خریدے گی، کنویں سے روزانہ آٹھ سو بیرل تیل نکلنے کی توقع ہے، کمپنی کا اس سلسلے میں اٹک ریفائنری سے معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس اگست میں بھی او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کا کہنا تھا کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 سے یومیہ 9 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس مل سکے گی، جبکہ یومیہ 125 بیرل تیل بھی اس کنویں سے حاصل کیا جا سکے گا۔

یہ کوہاٹ بلاک میں تیل و گیس دریافت کرنے کے سلسلے کی مسلسل دوسری کامیابی تھی، حکام کا کہنا تھا کہ توغ بالا کنواں نمبر 1 کی کامیابی ایکسپلوریشن کی شان دار حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

Facebook Comments