پاک ترک افواج کا نیا گٹھ جوڑ

Pak Turk Flags
06جولائی2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (راولپنڈی) پاکستان اور ترکی نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو فروغ دیا جائے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے کمانڈر جنرل ‏امیت دندار نے ملاقات کی جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ‏ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

دونوں جانب سے فوجی روابط میں تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص تربیتی اور انسداد دہشت ‏گردی کیلئے تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ترکی سے تاریخی اور ‏ثقافتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

ترک کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی اور انسداد ‏دہشت گردی میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ جی ایچ کیو آمد پر ترک کمانڈر کو گارڈآف آنر ‏بھی پیش کیا گیا۔

اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی سے کمانڈر جنرل امیت دندار نے ملاقات کی جس میں صدر ‏نے کہا کہ پاکستان ترکی کیساتھ تعاون مزید مستحکم کرنےکیلئے پرعزم ہے دونوں ممالک میں تربیتی ‏تعاون معاہدےسے دفاعی تعاون مزید مستحکم ہو گا۔

Facebook Comments