نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے، مریم اورنگ زیب

Maryam Aurangzaib
11نومبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو بار بار اسٹیرائیڈز نہیں دیئے جا سکتے، اسٹیرائیڈز کی بار بار ہائی ڈوز ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ، ان کے علاج کے لئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، کسی بھی حادثہ کی صورت میں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنا ناممکن ہو جائے گا جب کہ ڈاکٹروں کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کے لیے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: نواز شریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا! گورنر پنجاب چوہدری سرور

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، انکی صحت کے بارے میں کوئی بھی اطلاع پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب یا ڈاکٹر عدنان جاری کریں گے۔ ان کے علاوہ کسی اطلاع کو بغیر تصدیق نہ چلایا جائے۔

Facebook Comments