نواز شریف کو 48 گھنٹوں کے اندر تازہ ترین میڈیکل رپورٹس پیش کرنے کا حکم

Nawaz Sharif
14جنوری2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) پنجاب کے محکمہ داخلہ نے مسلم لیگ (ن) کے تا حیات قائد میاں نواز شریف سے 48 گھنٹوں میں میڈیکل رپورٹس طلب کر لیں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کو ان کی تازہ میڈیکل رپورٹس فوری بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ میڈیکل بورڈ ان رپورٹس کا جائزہ لے گا جس کے بعد ان کے لندن میں قیام میں توسیع دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ نواز شریف نے اپنا سیاسی جانشین مقرر کر لیا

پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پنجاب حکومت کو 23 دسمبرکو ضمانت قیام میں توسیع کی درخواست دی تھی، جس پر ان کے وکیل خواجہ حارث کو خط لکھا تھا لیکن انہوں نے اپنے جواب میں میڈیکل رپورٹس کے حصول کیلئے نواز شریف کے ذاتی معالج کو خط لکھنے کا کہا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ قطری جہاز میں بیٹھتے ہی نواز شریف کے پلیٹ لیٹس نواز شریف کی طرح غائب ہو گئے! مبشر لقمان

پنجاب حکومت نے ڈاکٹر عدنان اور عطا تارڑ کو بھی خط لکھ دیا ہے، اس کے علاوہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ڈاکٹر عدنان سے رابطہ کر کے تازہ ترین میڈیکل رپورٹس مانگ چکی ہیں۔

Facebook Comments