نواز شریف اور آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ

Nawaz Sharif Asif Zardari
07جولائی2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہارجاری کرتے ہوئے ریفرنس کا جواب دینے کیلئے 17 اگست تک مہلت دے دی اور آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری بھی نیب کو ارسال کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد کی احتساب عدالت عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ملزم سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی طلبی کا اشتہار جاری کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرورہیں، ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے، نواز شریف کو ریفرنس کا جواب دینے کیلئے 17 اگست تک آخری موقع دیا جاتا ہے۔

ریفرنس میں غیر حاضری پر دوسرے ملزم آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری بھی نیب کو ارسال کر دیئے گئے، 50 ہزار کے مچلکوں کے ساتھ قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے ہیں، وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری ضامن کے ساتھ پیش نہ ہوئے تو گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ جو حکمران پاکستان کے نام پر ملنے والے تحائف بھی کھا گئے! سامنے آ گئے

واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف پر غیرقانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے، غیرقانونی طور پر گاڑیاں یوسف رضا گیلانی سے حاصل کی گئیں تھیں۔

Facebook Comments