نواز شریف نے اپنا سیاسی جانشین مقرر کر لیا

Nawaz Sharif Junaid Safdar
13جنوری2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف نے سیاسی جانشین بنانے کیلئے اپنے نواسے جنید صفدر کو چن لیا ہے اور انکی سیاسی تربیت بھی شروع کر دی ہے۔

جیو نیوز کی شائع کردہ خبر میں تحریر کیا گیا ہے کہ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میاں نواز شریف جب لندن پہنچے تو ان کے سیاست سے متعلق تمام تر یقین اٹھ چکے تھے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ میڈیا نے ایک کوڈو کو عالم چنا بنا دیا ہے! ارشاد بھٹی نے نواز شریف کی بینڈ بجا دی

نواز شریف سمجھتے ہیں کہ ان کی غیر موجودگی میں ان کی بیٹی مریم نواز کو فیملی ہی نہیں چلنے دے گی جبکہ حمزہ شہباز اور مریم نواز کے درمیان اختلافات مزید پیدا ہو جائیں گے۔

Facebook Comments