لندن میں ہونے والے ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی 

Pmln
12مئی2022
( فوٹو: فائل )

ویب ڈیسک: ( لندن ) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے لندن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، جس میں ملکی معیشت سنبھالنے سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔

مقامی اخبار ” جنگ نیوز“ کے مطابق ن لیگ کے لندن اجلاس میں ملکی معیشت سنبھالنے کے لئے اہم فیصلے پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف نے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان، پی ٹی آئی کے سابق وزراءاور ارکین کی کرپشن کے ثبوت سامنے لائے جائیں۔

دوران اجلاس نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے پر مبارک باد دی اور ہدایت کی کہ ن لیگی کارکنوں کو خاص اہمیت دی جائے۔لندن اجلاس میں ن لیگ کو ضلع سطح پر منظم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس دوران وزیر اعظم شہباز شریف اور وزراءنے اپنی تجاویز سامنے رکھیں۔

Facebook Comments