مریم نواز کی مشکلات میں اضافہ! نیب نے ایک بار پھر طلب کر لیا

Maryam Nawaz
06اگست2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی سے متعلق سوال نامہ تیار کر لیا ہے، جس میں زمین کی خرید و فروخت کی تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی 200 ایکڑ اراضی الاٹمنٹ کے معاملے پر نیب نے پیشی سے متعلق سوال نامہ تیار کر لیا ہے، نیب نے سوالنامے میں کہا ہے کہ زمین کی خرید و فروخت کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔

نیب نے سوال کیا ہے کہ زمین کی خریداری کیلئے فنڈز کب اور کہاں سے مینج ہوئے اور مذکورہ اراضی کی خریداری کیلئے ڈیوٹی، ٹیکس کی تفصیلات دیں۔ سوالنامے کے مطابق اراضی میں سے کوئی حصہ فروخت کیا گیا تو تفصیلات فراہم کریں، اراضی ایگریکلچر یا کمرشل استعمال میں آئی تو تفصیلات دی جائیں۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو( نیب) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 11 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، نیب نے مریم نواز کو رائے ونڈ جاتی عمرہ کے علاقے میں 200 کینال اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام منتقل کرنے کے الزام میں طلب کیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ شہباز شریف اور مریم نواز ایک دوسرے کے دشمن ہیں، شیخ رشید نے انکشاف کر دیا

ذرائع کے مطابق 2014ء میں رائے ونڈ میں مریم نواز کے نام 2 سو ایکٹر زمین منتقل کی گئی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ شاہد خاقان عباسی مریم نواز کے گھر پر چپڑاسی کی نوکری کرتے ہوئے

ذرائع کا کہنا تھا کہ زمین منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا، شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کیلئے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ نواز شریف نے مریم نواز کو لندن بلانے کیلئے نیا کھیل شروع کر دیا! عرفان ہاشمی

نیب کی جانب سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور سابق ڈی سی او لاہور نور امین مینگل سے بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments