نیب کے شریف خاندان کی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے

NAB Raids on offices of Sharif family companies in Lahore
15فروری2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں پر نیب کے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چھاپے دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب مارے گئے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نیب حکام نے ماڈل ٹاؤن میں 55 کے اور 91 ایف پر واقع شریف خاندان کے ملکیتی دفاتر پر چھاپے مارے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب والے چھاپے سے پہلے نوٹس نہیں دیتے، نیب والے کچھ نہیں بتاتے اور دفاتر سے کمپیوٹر اٹھا کر لے جاتے ہیں، نیب 18 ماہ میں کسی کیس میں کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔ ترجمان ن لیگ نے کہا کہ نیب کے چھاپے جہانگیر ترین، خسرو بختیار کی ملوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، چھاپے جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں پر مارنا چاہیے تھا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: آصف زرداری شریف خاندان کے کھیل کو تباہ کر دیں گے! صابر شاکر

جیو نیوز کے مطابق نیب نے سلمان شہباز اور محمد عثمان کے دفتر پر مارا گیا، نیب کے انٹیلی جنس ونگ اور سی آئی ٹی ٹو کے اہلکاروں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حامد جاوید کی سربراہی میں مارا۔ نیب کو شریف فیملی کی بے نامی کمپنی یونی ٹاس اور وقار ٹریڈنگ دیگر سے متعلق ریکارڈ مطلوب ہیں لیکن نیب کو 55 کے سے متعلقہ ریکارڈ نہیں ملا۔

شریف گروپ آف انڈسٹریز کے سی ایف او کے دفتر سے اہم دستاویزات قبضہ میں لی گئی ہیں۔

Facebook Comments