آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس! خواجہ آصف بری طرح پھنس گئے

Khawaja Asif
05جنوری2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ انکوائری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ قومی احتساب بیورو لاہور نے خواجہ آصف کے 48 بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔ اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ 48 بینک اکاؤنٹس میں ایک ارب 45 کروڑ روپے کی خطیر رقم جمع کی گئی۔

یہ بینک اکاؤنٹس خواجہ آصف ان کی فیملی اور بے نامی داروں کے نام سے کھلوائے گئے، خواجہ آصف اور ان کی فیملی اراکین کے اکاؤنٹس داروں کے اکاؤنٹس میں 22 کروڑ 30 لاکھ کی رقوم جمع ہوئیں۔

خواجہ آصف سے دوران تفتیش سوالات کیے گئے کہ یہ بھاری رقوم کس مد میں جمع ہوئیں، نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف سے بے نامی اداروں کے اکاؤنٹس میں رقوم اور روابط سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے، خواجہ آصف سے ان کے بے نامی داروں کو روبرو بٹھا کر بھی تفتیش کی جائے گی۔

Facebook Comments