مریم نواز اور انکے شوہر کیخلاف نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

Maryam Nawaz Capt Safdar
25جون2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز، اور کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں ہیں۔

تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی دونوں اپیلیں خارج کرتے ‏ہوئے سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا، تاہم آج عدالت نےمریم نواز، کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کیلئےمقرر کر دیں ہیں۔

اس سلسلے میں عدالتی حکم نامہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر مریم نواز، کیپٹن(ر)صفدر اپنے کیسز میں پیش ہوں، عدالتی حکم نامے میں تشریح بھی کی گئی ہے کہ مریم نواز کی کریمنل اپیل نمبر 122 سماعت کیلئے مقرر کی گئی جبکہ کیپٹن(ر)صفدرکی کریمنل اپیل نمبر 123 کو بھی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ عوام کے جم غفیر میں مریم نواز کے ساتھ بدتمیزی

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ نیب کی کریمنل اپیل نمبر 2/2019 کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے جس میں نیب نے نواز شریف کی سزا بڑھانے کی استدعا کی ہے، اسی طرح کریمنل اپیل نمبر 3/2019 کو بھی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا، نیب کی اپیل نمبر 3 فلیگ شپ میں نواز شریف کی بریت کے خلاف ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی دونوں اپیلیں خارج کرتے ‏ہوئے سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا، ہائیکورٹ نے فیصلے میں احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو دی گئیں سزائیں برقرار رکھیں۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ شیخ رشید نے مریم نواز کے خفیہ مشن سے پردہ اٹھا دیا

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال اور العزیزیہ ریفرنس میں ‏‏7 سال سزا سنائی تھی۔

Facebook Comments