مراد سعید نے پی ٹی آئی حکومت کی کامیابیاں گنواتے ہوئے پیپلز پارٹی کو آئینہ دکھا دیا

Murad Saeed
25جولائی2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب اور نادار طبقے کے علاج کیلئے صحت انصاف کارڈ متعارف کرایا، صحت انصاف کارڈ کے تحت 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ملک بھر میں کوئی شوگر مل نہیں ہے، عمران خان نے دیوالیہ ہونے والی معیشت کو سنبھالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے گوداموں سے گندم کی چوری پر نیب میں تحقیقات جاری ہیں، سندھ کی ترقی کا پیسہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ان کی جیبوں میں گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں شیلٹر ہومز کی تعداد 200 کے قریب ہو چکی ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت اور آئی ٹی میں تیزی سے کام جاری ہے، حکومت نے غریب اور نادار طبقے کے علاج کیلئے صحت انصاف کارڈ متعارف کرایا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڈ کے تحت 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت ہو گا، دنیا بھر میں وزیر اعظم کے 10 ارب درختوں کی کاشت کے منصوبے کی تعریف ہوئی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ مراد سعید کا بلاول بھٹو پر جوابی وار

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار اور غریب طبقے کیلئے ملک بھر میں ہاؤسنگ منصوبہ شروع کیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ مراد سعید کی احسن اقبال پر لفظی گولہ باری

مراد سعید کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اب پاکستان کی شناخت دہشت گردی کے بجائے سیاحت سے ہوتی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے دیوالیہ ہونے والی معیشت کو سنبھالا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ مراد سعید نے شریف برادران کی کرپشن کا کچا چٹھا کھول دیا! حیرت انگیز انکشافات

ان کا مزید کہنا تھا کہ 100 ارب روپے کی لاگت سے کامیاب جوان پروگرام شروع کیا، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں کو ہمیں لیکچر دینے پر شرم آنی چاہیئے۔

Facebook Comments