موٹروے زیادتی کیس: متاثرہ خاتون نے ملزمان کو شناخت کر لیا

Culprit Abid Ali
21اکتوبر2020
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) گجرپورہ لنک روڈ زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون نے دونوں ملزموں عابد ملہی اور شفقت کو شناخت کر لیا ، ملزمان کی شناخت پریڈ کی کارروائی کیمپ جیل میں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل ہو گئی اور متاثرہ خاتون نے دونوں ملزموں کو شناخت کر لیا ۔
دونوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت کو متاثرہ خاتون کے سامنے لایا گیا، جس کے بعد دونوں ملزمان کو متاثرہ خاتون نے پہچان لیا، ملزمان کی شناخت پریڈ کی کارروائی کیمپ جیل میں مکمل کی گئی ۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا کریمینل ریکارڈ سامنے آ گیا

پولیس نے ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرنے کے بعد شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا تھا جبکہ دوسرا ملزم شفقت اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے ۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کے پانچ رشتےدار گرفتار

واضح ہے کہ 9 ستمبر کو ملزم شفقت نے عابد علی سے مل کر گجرپورہ میں خاتون سے دوران ڈکیتی زیادتی کی تھی، جس کے بعد پولیس نے شفقت گرفتار کیا، دوران تفتیش شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے بیان میں کہا تھا کہ 9 ستمبر کو وہ اور عابد ڈکیتی کی غرض سے کار کے پاس گئے تھے، پہلے خاتون سے لوٹ مار کی، اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مرکزی ملزم عابد ملہی کو واقعہ کے ایک ماہ بعد پولیس نے خود گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا جبکہ ملزم شفقت علی کو دیپال پور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Facebook Comments