شہرِ قائد میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، شہریوں سے موٹر سائیکلیں چھینی جانے لگیں

Motorcycles were taken away from the citizens in karachi
08دسمبر2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) سی پی ایل سی نے نومبر میں ریکارڈ کیا گیا کرائم ڈیٹا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ایک ماہ کے دوران کراچی والوں کی 2725 موٹر سائیکلیں چوری اور 177 چھینی گئیں، اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں سے 141 گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موبائل فون چوری اور چھینے جانے کے حوالے سے فراہم کئے گئے ڈیٹا کے مطابق نومبر میں 1990 شہری موبائل فونز سے محروم ہوئے، شہر میں بھتہ خوری کے 2 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 22 افراد قتل ہوئے۔ شہر قائد میں ایک ماہ کے دوران یومیہ 96 سے زائد موٹر سائیکلیں جب کہ 5 گاڑیوں کے چوری یا چھینے جانے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ریکارڈ پولیس اسٹیشنز اور سی پی ایل سی کو دی گئی اطلاعات کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے جب کہ آزاد ذرائع سے حاصل کئے جانے والے اعداد و شمار اس سے کئی گنا زیادہ ہیں۔

Facebook Comments