کورونا کی وجہ سے سعودیہ میں پھنسے پاکستانیوں کی ایک اور کھیپ وطن پہنچ گئی

PIA Passengers
01جون2020
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے جدہ سے مزید پاکستانی وطن پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی ایک اور خصوصی پرواز پی کے 8732 جدہ سے کراچی پہنچ گئی، پرواز کے ذریعے 251 مسافر سعودی عرب سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔

قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نے مسافروں کو جدہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے رخصت کیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے (آن ارائیول) ویزا جاری کرنے کا اعلان

اس سے قبل ہفتے کو جدہ سے خصوصی پرواز کے ذریعے 255 افراد اسلام آباد پہنچے تھے جبکہ جمعرات کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 8764 جدہ سے فیصل آباد گئی تھی، اس پرواز کے ذریعے 147 پاکستانی وطن پہنچے تھے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ جاپان کی پاکستانیوں کے داخلے پر پابندی، پاکستانی حکام کو آگاہ کر دیا گیا

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے، اس سلسلے میں یہ جدہ سے آٹھویں پرواز ہے۔ اب تک 17 سو افراد کو پاکستان پہنچایا جا چکا ہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ کورونا وائرس کی نازک صورتحال میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دنیا کے دل جیت لیے

ریاض اور دمام سے بھی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے، ریاض میں سفارتخانہ پاکستان اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ پی آئی اے کے عملے کے تعاون سے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے انتظامات کر رہے ہیں۔

Facebook Comments