مولانا فضل الرحمان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی

24جون2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (کراچی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت ناساز ہونے پر مقامی ‏اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ‏ہیں، انفیکشن کے باعث ان کا بخار نہیں ٹوٹ رہا۔ اسلم غوری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو آئی سی یو میں رکھا ہے اور ان کے ‏مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم مولانا فضل الرحمان کے معائنے پر مامور ہے جس کی ‏نگرانی میں علاج کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان جماعتی دورے پر کراچی پہنچے تھے اور طبیعت نہ سنبھلنے پر انہیں اسپتال ‏میں داخل کروایا گیا ہے۔

Facebook Comments