مریم نواز کی عدالت میں شوخیاں، جسٹس عامر فاروق شدید برہم

Maryam Nawaz
01ستمبر2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (اسلام آباد) مریم نواز نے عدالت کا تقدس پامال کر دیا۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی تو مریم نواز عدالت میں ایسے آئیں جیسے کہ جلسہ گاہ آئی ہوں، جس پر جسٹس عامر فاروق شدید برہم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کیخلاف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت کی۔ ‏مریم نواز کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں تاخیر سے آمد اور اونچی آواز میں لوگوں کو سلام کہنے پر عدالت برہم ہوگئی۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ عوام کے جم غفیر میں مریم نواز کے ساتھ بدتمیزی

عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ پہلے نیب کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا نہیں سن رہے تھے لیکن اب بنتی ہے۔ جسے یہی نہیں پتہ کہ عدالت میں کیسے آتے ہیں اور اس کا تقدس کیا ہے تو اس کی ضمانت خارج کیوں نہ کریں؟ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Facebook Comments