مریم نواز کو جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا! وجہ انتہائی اہم

08اگست2019
(فوٹو فائل)

ویب ڈیسک: (لاہور) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے مریم نواز جو کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار ہیں کو سیکیورٹی وجوہات کے پیشِ نظر جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز کو نیب لاہور آفس میں الگ کمرے میں رکھا جائے گا، اُن کیلئے دفتر میں قائم ڈے کیئر سینٹر کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔ نیب حکام نے ویمن پولیس کو فوری طور پر نیب لاہور طلب کر لیا ہے، جو مریم نواز کی سیکیورٹی پر مامور رہیں گی۔

اطلاعات کے مطابق نیب حکام نے مریم نواز کی سیکیورٹی سے متعلق پولیس سے مشاورت کی تھی اور انہیں جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ مریم نواز سے خواتین اہلکاروں کی موجودگی میں تفتیش کی جائے گی اور انہیں کل صبح نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Facebook Comments