بااثر افراد کی خاتون سے زیادتی! دل کو دہلا دینے والا واقعہ

Rape Victim
23جون2021
(فوٹو : فائل)

ویب ڈیسک: (مظفر گڑھ) ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے مضافاتی علاقے فتح پور جنوبی میں بااثر افراد نے پسند کی شادی کا بدلہ لینے کیلئے لڑکے کی والدہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل تھانہ صدر علی پور کی حدود فتح پور جنوبی میں بااثر افراد نے 50 سالہ خاتون زرینہ کو اغواء کر کے زیادتی کی کوشش کی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان نے خاتون کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ نیم برہنہ کر کے سلگتی ہوئی سگریٹ سے اس کے جسم کو لگاتے رہے اور گھسیٹتے رہے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ بھارت میں خاتون پر تشدد کی انوکھی تاریخ رقم! واقعے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون زرینہ بی بی کے بیٹے ناصر نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی والوں نے ناصر کی ماں زرینہ اور والد اللہ بخش کو اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اس حیوانیت کا مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے۔ لیہ میں درندوں نے گیارہویں جماعت کی طالبہ کی عزت کو تار تار کر دیا

دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زرینہ کے خاوند اللہ بخش کو ملزمان کے چنگل سے آزاد کرا لیا ہے اور 3 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے جبکہ متاثرہ خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments